چور تشدد اور پانی کے ٹینک میں گرنے سے ہلاک

 چور تشدد اور پانی کے ٹینک  میں گرنے سے ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن سیف المری گوٹھ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ لاش کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی۔

 پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص مبینہ طور پر چور اور نشے کا عادی تھا۔ پولیس نے بتایا کہ عرفان نامی شخص ایک گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوا۔ گھر والوں نے پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جس پر مبینہ چور نے بھاگتے ہوئے گھر کی دیوار سے چھلانگ لگائی تو دوسری جانب پانی کا ٹینک تھا جس پر پلاسٹک کا ڈھکن لگا ہوا تھا۔ ملزم کے گرنے سے ڈھکن ٹوٹا جس کے باعث چور پانی کے ٹینک میں جا گرا اور شدید زخمی ہوکر ہلاک ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں