گوٹھ خالی کرانے کے خلاف مکینوں کا قومی شاہراہ پر مظاہرہ

 گوٹھ خالی کرانے کے خلاف مکینوں کا قومی شاہراہ پر مظاہرہ

کراچی(رپورٹ :أٓغا طارق) گھگھرکے قریب قدیم گوٹھوں کو خالی کروانے کے خلاف مختلف گوٹھوں کے مکینوں کی جانب سے گھگھر شہر سے قومی شاہراہ تک احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے جن پر نعرے درج تھے ۔اطلاعات کے مطابق محکمہ جنگلات کے حکام نے 20 گوٹھوں کو خالی کرانے کے لیے زبانی احکامات جاری کردیے جس کے خلاف گوٹھ کے مکین احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور گھگھر کے قریب مین قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کے دوران مکینوں نواز علی کلمتی، غلام قادر کلمتی، ستار خلیفہ، عمران کلمتی اور دیگر نے کہا کہ محکمہ جنگلات اور ریونیو کی جانب سے زبانی حکم دیا گیا ہے کہ زمین کو خالی کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں