حادثے میں ٹریفک پولیس اہلکار زخمی

 حادثے میں ٹریفک پولیس اہلکار زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثے میں ٹریفک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔کورنگی کراسنگ کے قریب رکشہ کی ٹکر سے ٹریفک پولیس اہلکار اور شہری زخمی ہوگیا۔

زخمی اہلکار کی شناخت خلیل الرحمان اور شہری کی آصف کے نام سے ہوئی۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ رکشے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں