مرکزی مسلم لیگ کا اسٹریٹ کرائم کے خلاف احتجاجی مہم کا اعلان

مرکزی مسلم لیگ کا اسٹریٹ کرائم کے خلاف احتجاجی مہم کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف آگاہی مہم چلائیں گے ۔

اس سلسلے میں کراچی کے ہر ٹاؤن میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔اس بات کا فیصلہ مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں اہم تنظیمی اجلاس کے دوران کیا گیا ۔جس کی صدارت مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم نے کی ۔ اجلاس میں مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان ،رہنماحافظ امجداسلام، انجینئر نعمان علی سمیت تمام ٹاؤن کے صدور اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔اس موقع پرفیصل ندیم کا کہناتھا کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر چھینا جھپٹی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں ہورہی ہیں،ڈاکو کھلے عام شہریوں سے لوٹ مار کررہے ہیں لیکن کوئی انہیں پکڑنے والا نہیں ہے ۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہاں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں