بائیومیٹرک حاضری سے تنخواہ اداکی جائیگی، سید شجاعت حسین

 بائیومیٹرک حاضری سے تنخواہ اداکی جائیگی، سید شجاعت حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین کی سربراہی میں سوک سینٹر کانفرنس روم میں اعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ادارہ ترقیات کراچی کے انتظامی و مالی امور میں بہتری کیلئے مختلف تجاویز و آراء پر غور کیا گیا۔ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے اجلاس کی صدارت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے منفی تاثر کو زائل کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ، باہمی اتفاق و اتحاد کے ساتھ تمام افسران و ملازمین اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی واضح ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے آئندہ بائیومیٹرک حاضری کے ذریعہ ہی افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں