آغا خان یونیورسٹی کی تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی
کراچی (پ ر) آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ نے سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے بہتر طرز حکمرانی کے ذریعے تعلیمی پالیسی کے چیلنجز پر قابو پانے کے موضوع پر ایک متحرک پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی کی۔
اس تقریب نے ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے ، گورننس بڑھانے کے لیے اختراعی حکمت عملیوں کو فروغ دینے ، تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے اور پائیدار پیش رفت کے لیے جامع پالیسی روڈ میپ کی ترقی میں تعاون کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔معروف شخصیات پر مشتمل پینل میں ڈاکٹر ریاض احمد شیخ، صادقہ صلاح الدین،پروفیسر فرید پنجوانی، جمیل احمد خان، ملیحہ منظور، نوشین عدنان،سکھدیو ہیمنانی اور سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے شرکت کی۔