این ای ڈی ، انڈرگریجویٹ طلبہ کیلئے اسکالرشپ کااعلان

این ای ڈی ، انڈرگریجویٹ طلبہ کیلئے اسکالرشپ کااعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے زیر تعلیم اور نئے داخلہ لینے والے تمام انڈر گریجویٹ طلبہ کے لیے 100 فیصد سے 20 فیصد تک اسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔۔۔

جس کے لیے 23 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کردیے گئے ہیں۔این ای ڈی یونیورسٹی کے اعلان پر عمل درآمد کے لیے سینڈیکیٹ سے منظوری کے بعد اسے انڈر گریجویٹ فیلو شپ پروگرام کے نام سے جاری بھی کردیا گیا ہے ، فیلو شپس کو معروف قومی شخصیات قائد اعظم، علامہ اقبال، لیاقت علی خان، سرسید احمد خان، مولانا محمد علی جوہر اور محترمہ فاطمہ جناح سے منسوب کیا گیا ہے۔ نئے فیلو شپ پروگرام کے لیے سالانہ 23 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی کے مطابق نئے 2900 طلبہ کو اسکالر شپس دی جائیں گی جس میں مختص نشستوں کے لحاظ سے کراچی بورڈ کے 1500، 300 اے لیول، 60 حیدرآباد، میرپورخاص بورڈ کے طلبہ کو اسکالر شپس دی جائیں گی۔وائس چانسلر کے مطابق فیلو شپ کی مطلوبہ اہلیت کے حامل طلبہ کی فہرست داخلے کے موقعے پر میرٹ لسٹ کے ساتھ این ای ڈی کی ویب سائٹ پر جاری ہوگی۔یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے اعلان کیا گیا ہے کہ جو طلبہ پہلے سے انرولڈ ہیں ان میں ہر پروگرام کے سرفہرست 3 طلبہ کو پہلے سمسٹر کے بعد فیلو شپ ان کی سی جی پی اے کی بنیاد پر دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں