تین روز میں ایک لاکھ ٹن آلائشیں اور کچرا اٹھایا گیا

تین روز میں ایک لاکھ ٹن آلائشیں اور کچرا اٹھایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عید کے تیسرے روز ڈپٹی کمشنرز نے کمشنرکراچی سید حسن نقوی کو تمام اداروں کی تینوں روز کی کاردگی کی رپورٹ پیش کردی ۔

سالڈ ویسٹ نے کمشنر کو اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تین روز میں اب تک ایک لاکھ ٹن سے زائد آلائشیں اور کچرا اٹھایا گیا اور ٹھکانے لگا یا گیا ہے ۔گزشتہ روز اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی سید غلام مہدی ڈپٹی کمشنر وسطی فواد غفار سومرو اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز رابعہ سید نے شرکت کی جبکہ دیگر تمام ڈپٹی کمشنرز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔تمام ڈپٹی کمشنرز نے بدھ کو عید کے تینوں روز کی رپورٹ کمشنر کو پیش کر تے ہوئے اپنے ضلع میں آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے بارے میں آگاہ کیا ۔کمشنر کوبتا یا گیاکہ آلائشیں اٹھانے کے لیے جو ہدایات دی گئی تھیں ان پر پوری طرح عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران فیلڈ میں ہیں آلائشیں اٹھانے اور صفائی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں ۔عید کے تیسرے روز سہ پہر تک کی تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ ٹن سے زائد آلائشیں اور کچرا اٹھایا گیا اور لینڈ فل سائٹ جام چاکرو لینڈ فل سائٹ گوند پاس اور جی ٹی ایس شرافی پر ٹھکانے لگا یا گیا۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے کمشنرکراچی کو آگاہ کیا ہے کہ اور گلیوں سے آلائشیں اٹھانے کی شکایات دور کر دی گئی ہیں 20 فیصد پر کام جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں