ریاست عوام کو گرمی سے بچاؤ کے اقدامات کرے ،ثروت اعجاز

ریاست عوام کو گرمی سے بچاؤ کے اقدامات کرے ،ثروت اعجاز

کراچی (این این آئی)مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے عارضی مرکز پاکستان سنی تحریک قادری ہاؤس سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں شدید گرمی کی وجہ سے دن بدن اموات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

بزرگ مرد و خواتین اور بچے گرمی کی شدت سے متاثر ہو رہے ہیں۔ریاست عوام کو گرمی سے بچا ؤکے لیے فوری اقدامات کرے ۔شدید ہیٹ ویو کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ریاست کے الیکٹرک واٹر کارپوریشن کو پابند کرے کہ عوام کو ہر طرح کا ریلیف فراہم کیا جائے ۔پانی اور بجلی کی بندش کی وجہ سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔سندھ حکومت اور شہری حکومت فوری طور پر شہر کی تمام سڑکوں پر ہنگامی طبی امدادی کیمپ لگائے ۔انہوں نے کہا کہ کہ اتنی شدید گرمی کو دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ ہماری نافرمانیاں بڑھ چکی ہیں۔اللہ پاک کو راضی کرنے کے لیے سچے دل سے توبہ کریں۔اگر اب بھی ہم نے اپنے اعمالوں پر نظر نہیں ڈالی تو ہمارا بھی حال بے حال ہو جائے گا۔ابھی توبہ کے دروازے بند نہیں ہوئے ہیں سچے دل سے توبہ کر کے ہم سب کو مل کر انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے ۔مرکزی صدر نے تمام فلاحی ادارے ، این جی اوز اور حکومتی سطح کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی کے متاثرین کو تنہا نہ چھوڑیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں