لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 4ملزمان پکڑے گئے ،اسلحہ ،موٹرسائیکلیں برآمد

 لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 4ملزمان پکڑے گئے ،اسلحہ ،موٹرسائیکلیں برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال اور عزیز بھٹی پولیس کی کارروائیاں،ا سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان پکڑے گئے ۔

 ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہے پولیس نے اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد کی ہیں۔ضلع شرقی پولیس کے مطابق گلشن اقبال اور متصل علاقوں میں وارداتیں کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گلشن اقبال پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث گینگ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عمران، شکور اور سرفراز کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے ہتھیار اور موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔ تینوں ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ ایک کارروائی کے نتیجے میں عزیز بھٹی پولیس نے گولڈن کچن کے قریب سے کارروائی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث شاہنواز عرف شانو کوگرفتار کیا۔ ملزم پہلے بھی منشیات فروشی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے جس سے پولیس نے اسلحہ برآمد کیا ہے ۔ شرقی پولیس کے مطابق چاروں ملزمان کی گرفتاری سے گلشن اقبال کے مختلف مقامات پر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی رونما ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں