ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے افسران کے لیے ٹریننگ سیشن کے تیسرے مرحلے کا آغاز

ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے افسران کے لیے ٹریننگ سیشن کے تیسرے مرحلے کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ بینک،کلک اور اسمارٹ ریسرچرز کے زیر انتظام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز(ٹی ایم سیز) کے افسران کے لیے ٹریننگ سیشن سٹی انسٹیٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ کے ایم سی بلڈنگ میں تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔

اس مرحلے میں ٹاؤن میونسپل کمیٹی ماڑی پور،اورنگی ٹاون،مومن آباد ،منگھوپیر، موریرومیربہار،لیاری اور صفورا کے فنانس ،پروکیورمنٹ ،ٹیکسیشن کے افسران اور سئنیر کلرکس نے شرکت کی ،تیسرے مرحلے کی ٹریننگ سیشن کے پہلے دن سابق ڈائریکٹر لوکل فنڈ اڈٹ سندھ سید عارف رضا اور کلک کے فنانس منیجر شیراز احمد میمن نے شرکاء کو ٹی ایم سیز کی فنانس کیسے تیار کی جانی ہے اس حوالے سے آگاہی فراہم کی ۔ٹریننگ سیشن کے پہلے دن سید عارف رضا نے لوکل گورنمنٹ رولز اور ٹی ایم سیز کی آمدن کے ذرائع کہاں سے حاصل کئے جاسکتے ہیں اور انہیں کیسے محفوظ کیا جاسکتا ہے اس حوالے سے آگاہ کیا جب کہ ٹریننگ سیشن کے پہلے دن شرکاء کو ایکٹیویٹی میں شامل کیا ۔تیسرے مرحلے کے پہلے دن ٹریننگ سیشن کے دوسرے حصے میں سندھ ہائی کورٹ کے وکیل ایس ایم علی جعفری نے ورک پلیس ہراسمنٹ کیا ہے اور اس کی کمیٹی کیسے کام کرتی ہے اور اس حوالے سے کیسے شکایت کی جاتی ہے اس سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں