چیف جسٹس سے جاری توانائی بحران پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

چیف جسٹس سے جاری توانائی بحران پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بجلی نہیں لیکن بل ایسے آرہے ہیں جیسے ہمارے پاس خزانے ہیں، کراچی میں بجلی نہ ہونے سے کاروبار ٹھپ ہے ۔

انھوں نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے کہا کہ سندھ کے وزیراعلی وفاق کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں ۔کراچی میں اس وقت نہ گیس ہے ، نہ پانی ہے اور نہ بجلی جبکہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ جیت کر آئے تو 300 یونٹ مفت بجلی دیں گے ، وہ جھوٹے بیانات کہاں گئے ؟ ۔میئر کراچی اور وزیراعلی سمیت حکومتی وزرا سب اچھا کی گردان کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ اور انتخابی ایجنڈا میں عوام کو سنہرے خواب دکھائے گئے ۔ اور بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ عوام کو مشکلات سے صرف پیپلز پارٹی نکال سکتی ہے ، کہاں گیا وہ بیان؟ ۔ قوم کو جھوٹ بتاکر جعلی ووٹوں سے بنی پی ڈی ایم حکومت عوام پر سودے بازی بند کرے ۔ انھوں نے چیف جسٹس پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ ملک میں جاری توانائی بحران پر ازخود نوٹس لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں