کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی پروفاق بے بس کیوں؟ایم کیوایم

کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی پروفاق بے بس کیوں؟ایم کیوایم

کراچی(آئی این پی ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ، شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

جن علاقوں سے 100 فیصد بلنگ ہوتی ہے وہاں بھی روزانہ کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، شکایات پر وفاقی حکومت کوئی ایکشن نہیں لے رہی، اس کی ہٹ دھرمی پر حکومت اپنی بے بسی کی وجہ بتائے ،وزیر اعظم بتائیں کہ ہم کے الیکٹرک کی شکایات لے کر کس کے پاس جائیں۔کے -الیکٹرک کی جانب سے سخت گرمی کے موسم میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ اگر بجلی کی پیداوار کم ہے تو پھر فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر جو اربوں روپے بٹورے جا رہے ہیں وہ کس کی جیب میں جا رہے ہیں؟ کے -الیکٹرک بجلی کے بلوں میں مختلف اقسام کی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر کراچی والوں کو لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی پر ظلم کر رہی ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، اس کے خلاف شکایات پر وفاقی حکومت کوئی ایکشن نہیں لے رہی، اس کی ہٹ دھرمی پر حکومت اپنی بے بسی کی وجہ بتائے ۔ وزیر اعظم بتائیں کہ ہم کے الیکٹرک کی شکایات لے کر کس کے پاس جائیں؟ وفاقی حکومت کے الیکٹرک نامی چھری سے اس گائے کا گلا کاٹ رہی ہیں جو دودھ دیتی ہے ۔ کراچی والے پرامن لوگ ہیں مگر انہیں بے وقوف نہ سمجھا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں