جون میں زیادہ تر تدفین گرمی کے شکارافراد کی ہوئیں،کے ایم سی

جون میں زیادہ تر تدفین گرمی کے شکارافراد کی ہوئیں،کے ایم سی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جون میں کے ایم سی کے زیرانتظام قبرستانوں میں تدفین کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ۔زیادہ تر تدفین گرمی کے شکار افراد کی ہوئی۔

کے ایم سی حکام کے مطابق کے ایم سی کے قبرستانوں میں جون میں زیادہ تر تدفین گرمی کے شکار افراد کی ہوئیں۔ رواں ماہ زیادہ تر اموات ہیٹ ویو سے ہوئیں۔جون کے پہلے ہفتے میں 430 افراد مختلف قبرستانوں میں مدفون کیے گئے ۔محکمہ اموات و قبرستان نے بتایا کہ پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ 92 افراد کی تدفین نارتھ کراچی کے محمد شاہ قبرستان میں ہوئیں۔جون کے دوسرے ہفتے میں اموات 459 پر پہنچ گئیں۔ 103 افراد کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں ہی ہوئی۔ تیسرے ہفتے میں 420 افرادجبکہ چوتھے ہفتے میں اب تک 341 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں