صدرٹاؤن کا3ارب سے زائد کافاضل بجٹ منظور

صدرٹاؤن کا3ارب سے زائد کافاضل بجٹ منظور

کراچی(این این آئی)صدرٹاؤن کراچی کونسل نے مالی سال برائے 25-2024 کیلئے 3ارب، 81کروڑ، 86 لاکھ، 44 ہزار 388 روپے کا فاضل بجٹ متفقہ طور پر منظورکرلیا ۔نئے مالی سال میں اخراجات کا کل تخمینہ 3 ارب 81 کروڑ 68 لاکھ 76 ہزار 844 روپے تجویز کیا گیا ہے ۔

 بجٹ میں 17 لاکھ 67 ہزار 544 روپے کی بچت ظاہر کی گئی ہے ۔کونسل ہال میں منعقدہ بجٹ اجلاس میں ٹاؤن چیئرمین منصور احمد شیخ نے بجٹ پیش کیا۔چیئرمین منصوراحمد شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواں کی مدمیں 1 ارب، 94کروڑ، 94 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں نئے مالی سال میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے 98 کروڑ 64 لاکھ جبکہ مصارف سائرکی مد میں 33 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں اس کے علاوہ مرمت ودیکھ بھال کی مدمیں 43 کروڑ، 30 لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے ۔حکومت سندھ کی ہدایت کے مطابق اس سال بھی ماحولیاتی آلودگی، ناگہانی آفات اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے بجٹ میں 80 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ چیئرمین منصور شیخ کاکہنا تھا کہ دوران ملازمت انتقال پرملازمین کے لواحقین کی مالی امداد کیلئے 2 کروڑ اور ملازمین کے علاج معالجے کے ضمن میں 2 کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی ، حکومت سندھ سے او زیڈ ٹی شیئرکی مد میں 2 ارب 13 کروڑ روپے متوقع ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں