کراچی مقتل بنادیا گیا، پولیس خاموش تماشائی،منعم ظفر

کراچی مقتل بنادیا گیا، پولیس خاموش تماشائی،منعم ظفر

کراچی (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کراچی کو مقتل بنادیا گیا ہے روزانہ ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل ہورہے ہیں ۔ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔جرائم کی شرح کم ظاہر کرکے جرائم کو جسٹی فائی کرتے ہیں۔

 منعم ظفر نے پہلوان گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہوجانے والے گلستان جوہر کے 27 سالہ جوان نعمان کے اہل خانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع شرقی کے رہنما فواد بنگش ،ناظم علاقہ گلستان جوہر عمران جعفری، احتشام کھیتران ،نصر عثمانی، کونسلر سکندر گبول اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ چند ہزار روپے کے موبائل فون چھیننے کے دوران نوجوان کو گولی مار دینا المیہ ہے ۔ پولیس اور انتظامیہ جرائم کی سرپرستی کررہی ہے ۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ پولیس جرائم کی شرح کم دکھانے کے لیے ڈکیتی اور رہزنی کے واقعات کی ایف آئی آر درج نہیں کرتی ۔ منعم ظفر نے جواب دیا کہ آئی جی سندھ اور دیگر پولیس حکام سے ملاقاتوں میں انہوں نے کہا کہ آپ لوگ دنیا کے مختلف ممالک کے مقابلے میں 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں