مسلم لیگ(ق)میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شمولیت

مسلم لیگ(ق)میں سیاسی  و سماجی شخصیات کی شمولیت

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن کہا ہے کہ مسلم لیگ(ق) محب وطن جماعت ہے، اس میں جوق در جوق سیاسی و سماجی شخصیات کی شمولیت مسلسل جاری ہے، سماجی رہنماوں رانا رضوان،طلعت کی مسلم لیگ ق میں شمولیت خوش آئند ہے ۔

 یہ باتیں انہوں نے سماجی شخصیات کی شمولیتی تقریب کے موقع پر کیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق سندھ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری سرائے نیاز حسین خاصخیلی نے کہا کہہ مسلم لیگ ق سندھ میں مزید مضبوط و مستحکم ہورہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں