جناح اسپتال سے167 ملازمین برطرف

جناح اسپتال سے167  ملازمین برطرف

کراچی(این این آئی)جناح اسپتال سے 167 ملازمین کو برطرف کردیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسپتال حکام نے بتایا کہ فنڈزکی عدم فراہمی کے باعث 167 ملازمین کی ملازمت ختم کردی گئی ۔

کورونا کے دوران بھرتی کیے گئے ملازمین کو 90 دن بعد مستقل کرنا تھا تاہم ہر 3 ماہ بعد نئے کنٹریکٹ کا لیٹر ملازمین کو فراہم کیا جاتا تھا۔یاد رہے کہ اس سال بجٹ کے بعد ان ملازمین کو مستقل کیا جانا تھا۔بر طرف ملازمین نے انتظامیہ پر زور دیا کہ اسپتال کو پہلے ہی اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے اور انہیں نوکری سے نہ نکالا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں