سندھ پولیس کاڈیپوٹیشن پر تعینات اہلکاروں کی واپسی کے لیے مراسلہ

سندھ پولیس کاڈیپوٹیشن پر تعینات اہلکاروں کی واپسی کے لیے مراسلہ

کراچی(این این آئی)سندھ پولیس نے ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران و اہلکار کی واپسی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔افسران اور اہلکاروں کی واپسی اسٹریٹ کرائم اور کچے کی صورتحال پر قابو پانے کے لیئے افرادی قوت کی کمی کے باعث کیا گیا ہے ۔

مراسلے میں کہا گیا کہ سندھ پولیس کے 318 افسران اور اہلکار ایف آئی اے موٹروے پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات ہیں، ایف آئی اے میں 112 پولیس افسران و اہلکار 2018 سے تعینات ہیں ۔ مراسلے کے مطابق ایف آئی اے میں 58 انسپکٹر سب انسپکٹرز جبکہ 54 ہیڈ کانسٹیبل ڈیپوٹیشن پر ہیں جبکہ موٹروے پولیس میں 214 افسران و اہلکار ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔سندھ پولیس کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ موٹروے پولیس میں 128 انسپکٹرزاور86ہیڈ کانسٹبل تعینات ہیں، اینٹی انکروچمنٹ پر ایک انسپکٹر اور سب انسپکٹر ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں