فیڈرل بی ایریا میں گھر سے ماں اور بیٹے کی پرانی مسخ شدہ لاشیں برآمد

فیڈرل بی ایریا میں گھر سے ماں اور بیٹے کی پرانی مسخ شدہ لاشیں برآمد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بی ایریا میں گھرسے ماں بیٹے کی کئی روزپرانی مسخ شدہ لاشیں ملی ہے اور پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جوہرآباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 15 رحمانیہ مسجد ندیم سرور گراؤنڈ کے قریب واقع گھر سے ماں بیٹے کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں جوکہ پر اسرار طور پر ہلاک ہوئے ۔پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ماں کی شناخت 60 سالہ زاہدہ زوجہ احمد اور بیٹے کی 32 سالہ طارق ولد احمد کے نام سے کی گئی ہے ۔ایس ایچ او جوہر آباد انسپکٹر شوکت نے بتایا کہ گھر میں ماں بیٹے کی لاشوں کی موجودگی کی اطلاع متوفیان کے رشتہ دار کی جانب سے مدد گار 15 پولیس کو دی گئی جس پر  پولیس کارروائی کیلئے موقع پر پہنچی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں