واقعہ کربلا اقدار کی بحالی کے لئے رونما ہوا ،علامہ شہنشاہ نقوی

واقعہ کربلا اقدار کی بحالی کے لئے رونما ہوا ،علامہ شہنشاہ نقوی

کراچی (این این آئی) مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے زیرِ اہتمام فروغِ عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا جس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بقاء و سالمیت اور۔۔۔

 اس کے مسائل کا حل کربلا کی یاد میں پوشیدہ ہے اور واقعہ کربلا اقدار کی بحالی کے لئے رونما ہوا جبکہ امام حسین ؓ کی عظیم قربانی اسلامی اقدار کے لئے تھی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان ایس ایم نقی نے کہا کہ حسینیت ذمہ داری کا نام ہے اور ہر حسینی ذمہ دارنہ رویہ اختیار کرے کیونکہ پاکستان جن حالات سے دوچار ہے اس میں غیر ذمہ دارانہ رویوں کی کوئی گنجائش نہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عزاداری امام حسینؓ پر امن ماحول میں منانا چاہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں