کے الیکٹرک ظلم وستم کی بدترین تاریخ رقم کررہی ہے ، جے یوپی

کے الیکٹرک ظلم وستم کی بدترین  تاریخ رقم کررہی ہے ، جے یوپی

کراچی(این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان رابطہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حافظ احمدعلی، صدر یوتھ ونگ جے یوآئی رانامحمدصابر ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ اور بجلی قیمت میں بے تحاشہ اضافے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے۔

کہ کے الیکٹرک نے کراچی کے عوام پر ظلم وستم کی بدترین تاریخ رقم کردی ہے ، حیرت کی بات یہ ہے کہ جن کے پاس کے الیکٹرک کے ظلم سے عوام کو بچانے کے اختیارات ہیں وہ بھی خاموش بیٹھ کر تماشا دیکھ رہے ہیں، حکمران طبقے میں سے ایک بھی ایسانہیں ہے جو باہر نکل کر آئے اور عوام کے ساتھ کھڑاہوکر اس ظلم کے خلاف آوازحق بلند کرے ۔ انہوں نے کہاکہ ایئرکنڈیشنڈ کمروں میں مفت بجلی کے مزے لینے والوں کو عوام کی پریشانی اور تکلیفوں سے کوئی غرض نہیں ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں