عبداللہ شاہ غازیؒ نے نفرتوں کو ختم کیا،شاداب رضا

عبداللہ شاہ غازیؒ نے نفرتوں کو ختم کیا،شاداب رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سیدنا عبداللہ شاہ غازی ؒنے حق وصداقت کا پرچم بلند اور ظلم وناانصافی کے خاتمے کیلئے کوشاں رہے ،سیدنا عبداللہ شاہ غازی ؒنے نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو عام کرکے بھائی چارگی اور اتحاد کو فروغ دیا۔

سیدنا عبداللہ شاہ غازیؒ کی تعلیمات مشعل راہ ہیں،ملک سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیدنا عبداللہ شاہ غازیؒ کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدنا عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1294ویں عرس کے موقع پر مزار پر پھولوں کی چادری پوشی وفاتحہ خوانی کے بعد زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،۔ شاداب رضا نقشبندی کا مزید کہنا تھا کہ اولیاء اللہ کے چاہنے والے ملک سے نفرتوں کو ختم محبتو ں بھائی چارگی اور اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے ،اسلام وملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ناکام بنائینگے ،سیدنا عبداللہ شاہ غازی ؒنے اپنی پوری زندگی اسلام کی تبلیغ واشاعت اور انسانیت کی خدمت کرنے میں گزاری ہے ،1200سال گزر جانے کے باوجود آپ کا فیضان جاری ہے ،ان کے وسیلے کے طفیل بڑے بڑے طوفانوں نے اپنا رخ کراچی سے موڑ لیا۔عرس مبارک پر بہترین انتظامات کرنے پر محکمہ اوقاف اور پولیس ورینجرز کے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں