عوامی مسائل کے سدباب کیلئے علاقائی دفاتر کارکردگی بڑھائیں،صوبائی محتسب

عوامی مسائل کے سدباب کیلئے علاقائی دفاتر کارکردگی بڑھائیں،صوبائی محتسب

کراچی(این این آئی)صوبائی محتسب ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ صوبہ میں عوامی مسائل کے فوری سدباب کیلئے سوشل میڈیا کی افادیت کو بروئے کار لانے کیلئے محتسب سندھ کے تمام علاقائی دفاتر اس ضمن میں بھی اپنی کارکردگی بڑھائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعہ ضلعی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ محتسب سندھ نے کہا کہ سرکاری محکموں میں عوام کو فوری ریلیف دینے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے پیش آنے والی رکاوٹوں کے تدارک اور سرکاری اہلکاروں کے خلاف اختیارات کے تجاوز کے خلاف صوبائی محتسب کا ادارہ کام کر رہا ہے اور عوام کو احتساب کی افادیت کو سامنے لانے کیلئے جدید ذرائع ابلاغ کا استعمال کر رہا ہے جس میں سوشل میڈیا کے ذریعے محتسب کے دفتر کی کارکردگی کو عوامی سطح پر سامنے لایا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں