فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی انتظامات کے احکامات

 فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی انتظامات کے احکامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔

 اس ضمن میں سی ای او واٹر کارپوریشن کی ہدایت پر پی ایس او سید سردار شاہ نے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں بالخصوص شیعا علماء کرام اور جعفری الائنس کے مرکزی رہنماؤں سے کے ساتھ مکمل رابطہ میں رہتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے ۔ شہر بھر بالخصوص مساجد، امام بارگاہوں، مجالس گاہوں، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر فراہمی و نکاسی آب کے موثر اقدامات کیے جائیں اور تمام کھلے مین ہولز پر رنگ سلیب اور کورز رکھ کر سیوریج کے اوور فلو کا خاتمہ کیا جائے ۔جلوسوں کے راستوں کو مکمل صاف رکھا جائے تاکہ شہریوں اور عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے ۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں چیف انجینئر واٹر محمد علی شیخ چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو اور فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر کو فوکل پرسن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں