سندھ یونیورسٹی:سیکڑوں طلبہ کی امتحان سے محرومی کاخدشہ

 سندھ یونیورسٹی:سیکڑوں طلبہ کی امتحان سے محرومی کاخدشہ

ٹھٹھہ (نمائندہ دنیا )ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے سندھ یونیورسٹی کے سیکڑوں طلباء و طالبات کے رواں سال انرولمنٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے امتحان سے محروم رہ جانے کاخدشہ ہے ۔

سندھ یونیورسٹی جامشورو نے اے ڈی ارٹس،اے ڈی کامرس اور اے ڈی سائنس کے امتحانات کے فارم کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے اور تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع بھی کی ہے مگر ابھی تک 2023 کے انرولمنٹ جاری نہیں کئے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے سیکڑوں طلباء و طالبات کے امتحان سے محروم رہ جانے کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے ، انرولمیٹ نہ آنے کی وجہ سے طلبہ امتحانی فارم پر نہیں کر سکیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں