کراچی ایڈمن سوسائٹی میں چائے خانہ لٹ گیا

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں چائے خانہ لٹ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ایڈمن سوسائٹی میں ڈاکوؤں نے چائے خانے کو لوٹ لیا، ملازمین نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی پولیس کے مطابق الصبح چائے خانے کے ملازمین ہوٹل بند کررہے تھے۔

کہ چار ڈاکوؤں نے واردت کی، ہوٹل سے نقدی رقم لوٹی اس دوران ملازمین نے ڈاکوؤں کو پکڑے کی کوشش کی جس پر انہوں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر تین ہوٹل ملازمین زخمی ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر ڈاکوؤں کا ساتھی یاسر زخمی ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں