لوڈ شیڈنگ سے عاجز شہریوں نے سمندر پر نہانے کی پابندی ہوا میں اڑ دی

لوڈ شیڈنگ سے عاجز شہریوں نے سمندر پر نہانے کی پابندی ہوا میں اڑ دی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے عاجز شہریوں نے سمندر پر نہانے کے لئے لگائی دفعہ 144 کی پابندی ہوا میں اڑا دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں جاری گرمی سے بلبلائے شہری ساحل پر پہنچے جہاں انہوں نے پابندی کے باوجود سمندر میں غوطہ خوری کی اور خلاف ورزی کا ذمہ دار طویل لوڈشیڈنگ کو قرار دیا۔گرمی اور لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو کمشنر کراچی کی جانب سے ساحلی مقامات پر لگائی گئی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر مجبور کردیا ہے ، گرمی سے نڈھال شہریوں کی بڑی تعداد سی ویو کراچی پہنچی۔ان میں سے کچھ شہری ابر آلود موسم میں ساحل کنارے بیٹھے شہری بھی تیز ہواؤں سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ منچلے نوجوان اور بچے سمندری لہروں میں نہاتے رہے ۔واضح رہے کہ سمندر میں طغیانی کے باعث کمشنرکراچی کی جانب سے گزشتہ دنوں ایک ماہ کے لئے سمندر پر نہانے میں پابندی عائد کی گئی تھی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پوری پوری رات اور دن میں بجلی نہیں ہوتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں