چیئرمین صفورہ ٹاؤن کا امام بارگاہوں کا دورہ

چیئرمین صفورہ ٹاؤن کا امام بارگاہوں کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین صفورہ ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہم سب کیلئے واقعہ کربلا کے لحاظ سے احترام اور غم کے دن ہیں لہذا عزاداران کو سہولیات پہنچانے کیلئے جہاں تک ممکن ہوگا خدمات سر انجام دینگے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ ودیگر کے ہمراہ صفورہ ٹاؤن میں موجود امام بارگاہوں کا دورے اورجلوس کے روٹس کے معائنے کے دوران کیا۔اس موقع پر انہوں نے جلوس اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے مسائل معلوم کئے اور حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں