نظارت کی جگہ کی پوزیشن میں تبدیلی پر نوٹس

نظارت کی جگہ کی پوزیشن میں تبدیلی پر نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے نظارت کی جگہ کی پوزیشن میں تبدیلی کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ درخواست گزار کی وکیل شبیہ عشرت ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ گلشن اقبال بلاک 10میں واقع درخواست گزاروں کی جگہ پر نظارت واقع ہے ۔

اس جگہ کیلئے درخواست گزاروں اور کے ڈی اے میں قانونی چارہ جوئی جاری ہے ۔ اب نظارت انتظامیہ نے گاڑیاں ہٹا کر چار دیواری کی تعمیر شروع کردی ہے ۔ نظارت کس کے اشارے پر موجودہ پوزیشن تبدیل کر رہاہے ۔ موجودہ پوزیشن کی تبدیلی سے درخواست گزاروں کی پوزیشن متاثر ہوگی۔ نظارت کی تازہ ترین پوزیشن کے متعلق ناظر مقرر کرکے رپورٹ طلب کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں