مختلف علاقوں میں 10گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ جاری

مختلف علاقوں میں 10گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ جاری

کراچی (این این آئی)شہرکے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

کراچی کے علاقے لیاری، کیماڑی ماڑی پور، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔اسی طرح گزری، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، گارڈن، نیو کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ناظم آباد، گلشن اقبال اور گلشنِ معمار میں بھی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں