یو سی ڈی سی کا شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے شروع کرنے کا فیصلہ

یو سی ڈی سی کا شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی)اربن کمیونٹی ڈیولپمنٹ کونسل کا اجلاس صدر غلام محی الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جنرل سیکریٹری ریاست علی خان ،ماسٹر صدیق ،محمد رضاقادری ودیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر بیوہ خواتین کیلئے ماہانہ کفالت پروگرام ،صحت وتعلیم کے منصوبوں ،فوڈ سپورٹ ودیگر امور کا جائزہ لیا گیا،اس میں توسیع کے سلسلے میں اراکین کی تجاویز پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی کے سلسلے میں شجر کاری مہم بھرپور طریقے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اسکولوں ،کھیلوں کے میدانوں سڑکوں کے کناروں پر شجرکاری کرنے کو حتمی شکل دی گئی۔ صدر غلام محی الدین نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے شجر کاری کا فروغ ضروری ہے ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی رونما ہو رہی ہے جس سے بچاؤ کیلئے کثیر تعداد میں درخت لگانا ضروری ہے ، اس سلسلے میں یو سی ڈی سی اپنا بھرپور کردار ادا کریگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں