تھرپارکر میں ایس اوایس ولیج کا قیام خوش آئند،مقبول باقر

تھرپارکر میں ایس اوایس ولیج کا قیام خوش آئند،مقبول باقر

کراچی(سٹی ڈیسک)سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ جسٹس (ر)مقبول باقر نے کراچی میں نیشنل پرفارمنگ آف آرٹس ( ناپا) میں منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں اسلام کوٹ کے پریم نگر میں ایس او ایس چلڈرن ولیج کے قیام کے اقدام کو سراہا ۔

 یہ ایس او ایس ولیج تھرپارکر میں مسلم اور ہندو کمیونٹیز کے یتیم اور سماجی طورپر پسماندہ بچوں کی دیکھ بھال، تعلیم اور پرورش کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہوگا۔تقریب میں کراچی کی ممتاز شخصیات ، اسلام آباد، کراچی اور دیگر مقامات سے ایس او ایس کے عطیہ دہندگان، بچے ، اساتذہ، اسٹاف، نوجوان اور سندھ کے ایس او ایس یونٹس کے رضاکار اراکین شریک تھے ۔نئے ایس او ایس ولیج کے معمار طارق حسن، جنہوں نے جامشورو اور خیرپور میں ایس او ایس ولیجز ڈیزائن کیے ہیں نے بتایا کہ ماحول اور کلچر دوست اسٹرکچرز تعمیر کرنے کیلئے منفرد اور جدید طریقہ کار اور حکمت عملی بروئے کار لائی جارہی ہے ۔سابق ایم این اے اور سیتل داس پریم نگر ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے بتایا کہ پریم نگر کا کثیر شعبہ جاتی فلاحی منصوبہ جو110 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے ، رشید آباد کے ماڈل پر مبنی ہے اور علاقے میں سماجی ترقی کو آگے بڑھانے میں مدد کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں