خالد فاطمی کی تصنیف ’’نامراد کراچی‘‘ کی تقریب رونمائی

خالد فاطمی کی تصنیف ’’نامراد کراچی‘‘ کی تقریب رونمائی

شکراچی(پ ر)خالد فاطمی کی تصنیف ’’نامراد کراچی‘‘ کی کتاب کی تقریب رونمائی آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی۔ 400 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں کراچی شہر کی گزشتہ چھ دہائیوں کی تاریخ اور حقیقی تصویر پیش کی گئی ہے ۔

 مقررین نے نامراد کراچی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس شہر نے دانشوروں کی شکل میں ایک وسیع ادب اور ثقافت پیدا کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی جو کبھی سماجی اقدار اور اخلاقیات کا شہر تھا آج کے دور میں وہ اخلاقیات اور اقدار تقریباً ختم ہو چکا ہے ، کراچی دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک تھا، آلودگی میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ ایک وقت تھا جب لوگ سڑکوں پر زیبرا کراسنگ کی پیروی کرتے تھے لیکن آج کل لوگ شاذ و نادر ہی عمل کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں