باندھی :دو نوجوانوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شٹر بند ہڑتال

باندھی :دو نوجوانوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شٹر بند ہڑتال

باندھی (نامہ نگار) 15روز قبل دن دیہاڑے قتل کیے گئے دو نوجوانوں شاہد رضا جمالی اور بشیر جمالی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور پولیس کی نااہلی کے خلاف جمالی اتحاد پاکستان کی اپیل پر باندھی شہر میں شٹر بند ہڑتال کی گئی۔۔

جس کے باعث وڈا مارکیٹ ،مورو روڈ ،شاہی بازار، داتا چوک، اسٹیشن چوک، بائی پاس سمیت شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں۔ جمالی مارکیٹ سے شاہی بازار پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی ، جس میں جمالی،مری ، آرائیں ،غوری،خاصخیلی ،عمرانی ،راجپوت ،بھنڈ ،ڈاہری،رحمانی ،مغل برادری سمیت مختلف برادریوں کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رضا محمد جمالی،غلام محمد جمالی ،جی ایم جمالی و دیگر نے کہا کہ 15 دن گزرنے کے باوجود پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکی جو اس کی ناکامی ثابت کرتی ہے ، نامزد ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں، ہم قاتلوں کے کیفر کردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پورا شہر سراپا احتجاج ہے ، انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے ۔ اس موقع پر انتظامیہ نے ریلی کے شرکا سے مذاکرات کر کے 3 دن میں نامزد ملزمان گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ، جس کے بعد ریلی کے شرکا نے احتجاج ختم کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں