پولیس مقابلے کے دوران خاتون کی ہلاکت پرلواحقین کااحتجاج

پولیس مقابلے کے دوران خاتون کی ہلاکت پرلواحقین کااحتجاج

کراچی (رپورٹ:آغا طارق ) گلشن حدید میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں أٓکر خاتون کے جاں بحق اور اس کی بیٹی کے زخمی ہونے کے حوالے سے جاں بحق خاتون کے لواحقین نے اسٹیل ٹاؤن پولیس کے خلاف لنک روڈ کے قریب قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔۔

دہرنے کے باعث سینکڑوں گاڑیاں رک گئیں، کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے دھرنے میں اعلیٰ حکام میں سے کوئی بھی مذاکرات کرنے نہ پہنچا ، لواحقین نے مقدمہ درج ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔جاں بحق ہونے والی خاتون کے بھائی یعقوب سموں نے صحافیوں کو بتایا کہ دو روز قبل ہماری فیملی کارڈیو اسپتال میں چیک اپ کے بعد واپس آرہی تھی کہ اسٹیل ٹاؤن پولیس کی جانب سے کار میں سوار ہماری فیملی پر گولیاں چلائی گئیں، جس کی زد میں میری بہن سائرہ بانو جاں بحق جبکہ میری بھانجی 19 سالہ غنویٰ شدید زخمی ہوگئی، بعدازاں ہم نے تھانہ اسٹیل ٹاؤن پر پولیس کے خلاف مقدمہ درج کروانا چاہا لیکن پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ ٹھٹھہ ضلع سے منتخب 2 صوبائی وزراء سمیت کوئی بھی حکومتی نمائندہ مذاکرات کے لئے نہیں آیا، انہوں مطالبہ کیاکہ ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا گیا تو احتجاجی دھرنا جاری رہے گا، آخری اطلاع تک مظاہرین کی جانب سے دھرنا جاری تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں