گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں چوری کی وارداتوں میں واضح کمی

 گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں چوری کی وارداتوں میں واضح کمی

کراچی (این این آئی) شہر قائد کے جرائم کے گراف میں سب سے اوپر رہنے والی وارداتوں کو بریک لگنے لگی۔کراچی میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری یا چھیننے کی وارداتوں میں واضح کمی دیکھی جارہی ہے ۔۔

سی پی ایل سی نے رواں سال کے 6 ماہ کے اعداد و شمار تیار کرلئے ہیں۔سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل سے جون تک گاڑیاں چھیننے کی 63 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ جنوری سے مارچ تک گاڑیاں چھیننے کی تعداد 72 تک پہنچ گئی۔گزشتہ تین ماہ میں 428 گاڑیاں چوری ہوئیں، ابتدائی 3 ماہ میں 442 گاڑیاں چوری ہوئیں تھیں، موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں 30 فیصد کمی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران 9 ہزار 431 موٹر سائیکل چوری ہوئیں، سال کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران یہ تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔ابتدائی 3 ماہ کے دوران 27 سو زائد موٹر سائیکلیں چھینی گئی تھیں، گزشتہ تین ماہ کے دوران موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں کم ہوکر 18 سو تک پہنچ گئی ہیں۔ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف راؤ کے مطابق جرائم میں کمی شناخت پریڈ اور اہم گروہوں کی گرفتاری کے بعد ممکن ہوئی، کراچی میں بیشتر چوری اور چھیننے والی گاڑیاں سندھ کچے کے علاقے پہنچائی جارہی ہیں۔ ایس ایس پی نے کہا کہ سندھ بلوچستان میں موجود جرائم پیشہ افراد کے سہولت کار مسروقہ گاڑیاں کچے پہنچاتے ہیں، سندھ اور بلوچستان پولیس کار لفٹرز کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں