برہان وانی کے یوم شہادت پر کل ریلی نکالنے کااعلان

برہان وانی کے یوم شہادت  پر کل ریلی نکالنے کااعلان

کراچی (صباح نیوز) آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی ثابت کرنے کے تمام بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں ۔

پیر (کل) کو شہید مظفر وانی کے یوم شہادت پر کراچی میں آرٹس کونسل سے سرور شہید روڈ تک ریلی نکالی جائے گی ۔جس میں شرکت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں ۔ بھارت نے دس لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں الیکشن کرانے کی کوشش کی مگر بی جے پی کو مقبوضہ کشمیر میں امیدوار تک نہیں ملے ۔ لوگوں نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ جیسے بھارت نوازوں کے بجائے جیل میں قید امیدوار انجنیئر رشید کو ووٹ دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ الیکشن نہیں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری سے حل ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں