ٹھیکوں میں کمیشن،سی اواو واٹر کارپوریشن کے وارنٹ

ٹھیکوں میں کمیشن،سی اواو واٹر کارپوریشن کے وارنٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل نے ٹھیکوں کی مد میں ادائیگی کے چیک پاس کرنے کے لئے 25 فیصد کمیشن لینے اور چیک باؤنس کے مقدمے میں واٹر کارپوریشن کے چیف آپریٹنگ افسر اسد اللہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ۔۔

گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیاہے ۔ہفتے کومقدمے کی سماعت شروع ہوی توملزم موجودنہیں تھا عدالت نے عدم حاضری پر اسداللہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے حکم دیاکہ ملزم کو 9اگست کو عدالت میں پیش کیاجائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں