کلفٹن میں گھریلو ملازمہ تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی

کلفٹن میں گھریلو ملازمہ تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی

کراچی (این این آئی) شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر 15 سالہ گھریلو ملازمہ شدید زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی گھریلو ملازمہ کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔۔

لڑکی کو تاحال ہوش نہیں آیا، بچی کی ہاتھ اور ٹانگ کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں۔مالک مکان کا پولیس کو دیئے بیان میں کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ چند برسوں سے کام کررہی تھی، اس نے صبح سے کچھ نہیں کھایا تھا،طبیعت بہتر نہیں تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی کی کوشش ہے یا کچھ اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں