کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے رین ایمرجنسی نافذ کردی

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے رین ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے شہر میں متوقع مون سون برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

ترجمان سی بی سی کے مطابق 1288افراد رین ایمرجنسی پلان کے تحت پانی کی نکاسی اوردیگرہنگامی حالات کے دوران ڈیوٹیوں پر مامور ہونگے۔ جبکہ 638 افرادکو سات سیکٹرمیں رین ایمرجنسی اور 650لوگ سوئپنگ کی ڈیوٹی انجام دینگے ۔ پانی کی بروقت نکاسی کے لیے نشیبی علاقوں کی نشاندہی کردی گئی۔ ڈی ایچ اے فیزون سے فیز 8،کلفٹن بلاک 8 اور 9اور بازار ایریا کے لیے ٹیمیں متعین کی گئی ہیں۔ جبکہ پانی جمع ہونے والے مقامات پر استعداد کے لحاظ سے ہیوی مشنیری نصب ہوگی ۔ ترجمان سی بی سی کے مطابق خیابان شجاعت شہباز کمرشل ایونیوں بدراورخیابان طارق پراضافی ٹیمیں لگائی جائینگی۔ ایک ہزار اور3ہزارگیلن کے واٹرباؤزرپانی کی نکاسی کے لیے موجود ہونگے جبکہ پانی کی نکاسی کے لیے 75ہارس پاور،16ہارس پاوراور5.5ہارس پاورکے پمپس استعمال کیے جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں