اشرافیہ اپنی عیاشیاں ترک کرنے کوتیار نہیں ،منعم ظفر

اشرافیہ اپنی عیاشیاں ترک کرنے کوتیار نہیں ،منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی گزشتہ کئی سال سے حق دو کراچی تحریک چلا رہی ہے اور ہم نے بجلی، پانی سمیت اہل کراچی کے تمام مسائل پر آواز بلند کی ہے ۔

صحافت ملک اور ریاست کا انتہائی اہم ستون ہے جس کے لیے جماعت اسلامی نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور صحافیوں کی آواز بنی ہے ، ایک جانب بڑھتی ہوئی مہنگائی دوسری جانب بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا ئی ہوئی ہے ،ہم میڈیا مالکان سے کہتے ہیں کہ اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کریں اور بروقت ادائیگی یقینی بنائیں،چھانٹیاں و برطرفیاں بند کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں جماعت اسلامی کراچی شعبہ نشرواشاعت کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں روایتی دعوت آمسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور کراچی پریس کلب کے صدرسعید سربازی نے بھی خطاب کیا۔ منعم ظفر خان نے مزیدکہاکہ کراچی میں جماعت اسلامی اور تاجر برادری نے آئی ایم ایف بجٹ، بجلی کے بھاری بلوں،جاگیرداروں پر ٹیکس عائد کرنے کے بجائے غریب عوام، تنخواہ دار طبقے اور تاجروں پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کردی ہے ، 8 جولائی کو ضلع غربی میں عظیم الشان دھرنا دیا جائے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کو منسوخ کیا جائے ، لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے شہریوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے ۔ اشرافیہ اپنی عیاشیاں ترک کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اور سارا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں