سندھ میں جلد ای وی اور پنک ٹیکسی چلانے کا اعلان

سندھ میں جلد ای وی اور  پنک ٹیکسی چلانے کا اعلان

کراچی (این این آئی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے جلد ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلانے کا اعلان کیا ہے ۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ای وی ٹیکسی اور پنک ای وی ٹیکسی چلائی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا تھا کہ سندھ حکومت بہت جلد ای ٹیکسی بھی شروع کرر ہی ہے ۔وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس اور الیکٹرانک بس سروس کو عوام میں پذیرائی ملی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں