خواتین صحافیوں نے کم معاوضے میں ماحول دوست اشیا بنادیں

خواتین صحافیوں نے کم معاوضے میں ماحول دوست اشیا بنادیں

کراچی (پ ر)سندھ اور بلوچستان کی خواتین صحافیوں نے کم معاوضے میں ماحول دوست اشیاء بنا کر سب کو حیران کردیا۔ انہوں نے نہ صرف اپنے منفرد آئیڈیاز پیش کیے بلکہ اس کو دیہی خواتین کا ذریعہ معاش بھی قرار دیا۔

کراچی کے نجی ہوٹل میں تحقیقی ادارے انڈویجویل لینڈ کے زیر اہتمام بلوچستان اور سندھ کی خواتین صحافیوں کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا بزنس کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں بلوچستان میں پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پائیدار زندگی کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ خواتین صحافی نے اپنے پروجیکٹس پر پریزنٹیشنس بھی پیش کیں۔ تقریب میں امریکی قونصل خانے کے چیف ڈپلومیسی آفیسر مائیکل چیڈوک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہیں جو ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے اپنا کاروبار چلاتی ہیں خواتین کی جانب سے شاندار آئیڈیاز پیش کیے گئے ہیں ان کی صلاحیتوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی خواتین کو بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ہم خواتین کی مزید کامیابیاں دیکھنے کے منتظر ہیں۔پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمدنے کہا کہ خواتین صحافیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ پریس کلب میں آکر ڈیجیٹل لیب استعمال کریں پروگرام کا اختتام پینل ڈسکشن سے ہوا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں