سیاسی شخصیت کے بیٹے کا گارڈز کے ذریعے نوجوان پر بدترین تشدد

سیاسی شخصیت کے بیٹے کا گارڈز کے ذریعے نوجوان پر بدترین تشدد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس فیز 5 میں سیاسی شخصیت کے بیٹے نے گارڈز کے ذریعے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تاہم حارث جاکھرانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سیاسی شخصیت کے بیٹے کا گارڈز کے ذریعے نوجوان پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا۔سیاسی شخصیت کے بااثر بیٹے حارث جاکھرانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ایف آئی آر میں جان سے مارنے کی کوشش، تشدد اور دیگر دفعات شامل کی گئیں ہے ۔سی ویو روڈ فیز 5 پر جم سے نکلنے والے نوجوان پر سیکیورٹی گارڈز نے تشددکیا ، ہتھیاروں، مکوں اور لاتوں سے نوجوان کوبدترین تشددکا نشانہ بنایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں