ڈاکوؤں نے راہ چلتی خاتون کو لوٹ لیا

ڈاکوؤں نے راہ چلتی خاتون کو لوٹ لیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں ڈاکوؤں نے راہ چلتی تنہا خاتون کو بھی نہیں بخشا، نارتھ کراچی سیکٹر 8 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے خاتون سے لوٹ مار کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی جس میں ایک خاتون گلی سے گزر رہی تھی کہ اس دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ ڈاکوؤں نے خاتون سے لوٹ مار کی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک ملزم نے خاتون کو روکا جبکہ اس دوران ملزم کے تمام ساتھی بھی پہنچ گئے ، ملزمان نے خاتون سے پرس، موبائل فون اور دیگر سامان چھینا۔وارداتیں میں ملوث ملزمان نے اپنے چہرے چھپائے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں