گورنرسندھ نے زیتون اشرف آئی ٹی پارک کا افتتاح کردیا

گورنرسندھ نے زیتون اشرف آئی ٹی پارک کا افتتاح کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے زیتون اشرف آئی ٹی پارک کا افتتاح کردیاہے ۔یہ آئی ٹی پارک سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام بلوچ کالونی پل کے قریب قائم کیا گیاہے ۔

تقریب میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی مولانا بشیر فاروق قادری ، غیر ملکی سفار ت کار بالخصوص بحرین ، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، جاپان، انڈونیشیا کے قونصل جنرل سمیت ایران کے ڈپٹی قونصل جنرل ،کاروباری افراداور عمائدین شہر بھی شریک تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے میدان میں اعلیٰ اور جدید تعلیم دینے کا مقصد زر مبادلہ کا حصول ہے اس ضمن میں حکومت پرائیویٹ سیکٹر اور غیر منافع بخش اداروں کے آئی ٹی پروگراموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔انہوں نے مولانا بشیر فاروق قادری کی سماجی اور تعلیمی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ پورے صوبہ کو آئی ٹی کا مرکز بنانا میرا مشن ہے ۔سیلانی کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2035 تک سیلانی کے آئی ٹی ماہرین آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضے اتار کر انہیں فارغ کردیں گے ۔متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت الرومیثی نے کہا کہ اگلے دو سال پاکستان میں تبدیلی اور ترقی کے سال ثابت ہونگے ۔سیلانی کے تعلیمی شعبے کے سربراہ اور ٹرسٹی افضل چامڑیہ نے کہا کہ آئی ٹی کی شکل میں دنیا بھر میں چوتھے صنعتی انقلاب کا آغاز ہوچکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں