گلستان جوہر میں شہری نے ڈاکو کو ہلاک کردیا

گلستان جوہر میں شہری نے ڈاکو کو ہلاک کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکوکی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے ، ڈاکو شہری کی گاڑی کی ریکی کررہے تھے ۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ پیدل آنیوالے 2 ملزمان کو سفید گاڑی کی ریکی کرتے دیکھا گیا ، گاڑی رکتے ہی دونوں ملزمان ڈرائیونگ سائیڈ پر آئے ۔اس دوران گاڑی میں سوار شہری نے اترنے سے پہلے ہی ملزمان پر فائرنگ کردی، فوٹیج میں شہری کو ڈاکوؤں پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ شہری کی فائرنگ سے ہی ڈاکو ہلاک ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں