سکھر :تمام یوسیز میں مرحلہ وار جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز

 سکھر :تمام یوسیز میں مرحلہ وار جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز

سکھر(بیورو رپورٹ)عوامی شکایات پر نثار صدیقی ٹاؤن کا احسن اقدام،ٹاؤن کی تمام یوسیز میں مرحلہ وار جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز ہوگیا۔

 اطلاعات کے مطابق ٹاؤن میونسپل کارپوریشن 03 نثار احمد صدیقی سکھر کی جانب سے عوامی شکایات کے پیش نظر ٹاؤن کی تمام یوسیز میں مچھر مار اسپرے مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے ۔ ٹاؤن چیئرمین طارق حسین چوہان کی خصوصی ہدایات پر ٹاؤن کی مختلف یوسیز اور وارڈز میں مرحلہ وار یوسیز چیئرمین و وائس چیئر مین اور کونسلرز کی زیر نگرانی مچھر مار اسپرے کرایا جارہا ہے جبکہ ٹاؤن کی تمام یوسیز میں مچھر مار اسپرے مہم کے آغاز پر نہ صرف ٹاؤن کے مکینوں بلکہ یوسیز کے اراکین کی جانب سے بھی ٹاؤن چیئرمین و دیگر ٹاؤن اراکین سے اظہار تشکر کیا جارہا ہے ۔دوسری جانب ٹاؤن چیئرمین طارق حسین چوہان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ ٹاؤن کے مکینوں کو ہر ممکن بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کے عزم سے سرشار ہیں اور پوری ٹیم دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے ْ۔انہوں نے مزید کہاکہ مچھر مار اسپرے سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام ممکن ہوگی اور اس مہم کا مقصد مکینوں کی زندگیاں محفوظ بنانا ہے اور انہیں صحت عامہ سے متعلق آگاہی دینا ہے ۔ان کاکہناتھاکہ اسپرے مہم سے صحت مندانہ ماحول پیدا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں