جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی پانچویں سالانہ انوویشن فارمیسی کانفرنس

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی پانچویں سالانہ انوویشن فارمیسی کانفرنس

کراچی(این این آئی)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف فارماسوٹیکل سائنسز نے پانچویں سالانہ انوویشن فارمیسی کانفرنس کی میزبانی کی۔

اس دو روزہ کانفرنس کا انعقاد غیر سرکاری تنظیم ’’گِونگ بیک ٹو فارمیسی ان پاکستان‘‘ کے اشتراک سے کیا گیا، جو جامعہ کے فارماسیوٹیکل کو صنعت کے میدان میں آگے بڑھنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے تقریب سے خطاب کے دوران کہاکہ ہم جدت اور بین الشعبہ جاتی تعاون کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ \"یہ کانفرنس ہماری اس وژن کی عملی مثال ہے جس کا مقصد جامعہ کو عالمی فارماسیوٹیکل تحقیق اور ترقی کے میدان میں ایک رہنما بنانا ہے ، جو صحت کی دیکھ بھال کے منظر نامے میں تبدیلی لائے گی۔پرنسپل پروفیسر ہما علی نے کہاکہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے جدت اور بین شعبہ جاتی تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ جامع طریقہ کار اپنانے سے انقلابی تھراپیز اور ٹیکنالوجیز کو تیز رفتار ترقی دے سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں